چوب انشورنس میں عالمی رہنما ہے۔ کے حصص کی خرید و فروخت پبلک کی سطح پر ہوتی ہے۔ چب دنیا کے 54 ممالک میں کمرشل اور پرسنل پراپرٹی، کیثروالٹی، ذاتی حادثات اور صحت اورلائف کے بیمے کے علاوہ ری انشورنس کی خدمات متفرق کسٹمرز کو فراہم کرتی ہے۔
پراڈکٹس اور خدمات کا وسیع دائرہ کار، انہیں کسٹمرز تک پہنچانے کی وسیع صلاحیت، بے پایاں مالیاتی مضبوطی، شاندار انڈررائٹنگ اور کلیم ادا کرنے کی صلاحیت، اور دنیا بھر میں موجودگی، چب کمپنی کو منفرد بناتی ہیں۔ چب لمٹیڈ نیویارک اسٹاک ایکسچنیج پر لسٹڈ ہے اور یہS&P500 انڈیکس کا حصہ ہے۔
پاکستان میں چب انشورنس پاکستان لمٹیڈ (سابقہ ایس انشورنس لمٹیڈ) کا وجود 1948 سے ہوا جب ہوم انشورنس نے یہاں اپنی شاخ قائم کی۔ بعد کے برسوں میں یہ کمپنی سگنا کے نام سے جانی گئی جسے ایس انشورنس نے خرید لیا اور 2000 کے انشورنس کے قانون کے تحت یہ برانچ، ایس کمپنی سو فیصد ملکیت والی پبلک لمٹیڈ کمپنی میں تبدیل کر دی گئی۔
ایس نے جنوری 2016 میں چب خرید کر ایک عالمی سطح کی صف اول کی انشورنس کمپنی قائم کی ہے جو شہرت یافتہ چب کے نام سے کارفرما ہے۔
پاکستان میں چب نے ایکسیڈنٹ اور ہیلتھ انشورنس کی ڈائرکٹ مارکیٹنگ کا آغاز کیا، مزید یہ کمپنی پراپرٹی، کیثروالٹی، میرین اورمحضوص بیمہ کرنے والی کمپنوں میں سرفہرست ہے۔ اس کے علاوہ چب ٹریول انشورنس کی جامع پالیسیز بھی فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کی ہنرمند ٹیم اپنے کسٹمرز اور بروکرز کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے حاضر رہتی ہے۔