چیف ایگزیکٹیو :حمزہ چوہدری

چیف فنانشل آفیسر :مهد راشد حفيظ

ڈائریکٹرز:

جائلز وارڈ

جناب جائلز وارڈ نے اپنے کیریئر کا آغاز  برطانیہ سے کیا. بعد ازاں ۱۹۹۳ سے ہانگ کانگ اور پھر انڈونیشیا ، فلپائن ، تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں جنرل مینجمنٹ کے مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ جائلز وارڈ  چب (سابقہ ایس انشورنس) سے ۲۰۰٦ سے وابستہ ہیں جہاں انہوں نے مڈل ایسٹ آپریشنز کی قیادت کرنے کے بعد آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے پریذیڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد ، انہوں نے اپریل ۲۰۲۱ تک یوریشیا اور افریقہ کے علاقائی صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ـ وہ مینچسٹر یونیورسٹی سے معاشیات میں بی ۔اے ۔کی ڈگری رکھتے ہیں ا ور بطور چارٹرڈ انشو ر ر سند یافتہ ہیں  ۔  ان دنوں وہ ایک مشیر کے طور پر چب سے منسلک ہیں اور مختلف چب گروپ کمپنیوں کے بورڈز پر مقرر ہیں ۔

سٹیفن ڈکسن

جناب سٹیفن ڈکسن چب میں بطور سینئر ایڈوائزر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ ۱۹۷۷ سے انشورنس کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ وہ چارٹرڈ انشورنس انسٹیٹیوٹ (یو۔ کے) سےبطور چارٹرڈ انشو ر ر سند یافتہ ہیں  ۔ اپنی ملازمت کے دوران انہوں نے برطانیہ ، یورپ، جاپان ا ور مشرق وسطہ میں کام کیا اور حالیہ سالوں میں مڈل ایسٹ و نارتھ افریقہ ریجن کے ریجنل ڈائریکٹر بھی رہے۔ مینا انشورنس ریویو، جو کہ مشرق وسطہ کا صف اول کا ایک تجارتی جریدہ ہے، نے جناب سٹیفن ڈکسن کو مسلسل اپنی سالانہ ۵۰ اثر انگیز تجارتی شخصیات کی فہرست میں شامل کیے رکھا۔ ان دنوں وہ ایک مشیر کے طور پر چب سے منسلک ہیں اور مختلف چب گروپ کمپنیوں کے بورڈز پر مقرر ہیں ۔

حمزہ چوہدری

جناب حمزہ چوہدری  چب انشورنس پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیں۔ وہ کینیڈا سے چارٹرڈ پروفیشنل اکاؤنٹنٹ (چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ) کی سند رکھتے ہیں ا ور چارٹرڈ پروفیشنل اکاؤنٹنٹس کینیڈا او ر چارٹرڈ پروفیشنل اکاؤنٹنٹس اونٹاریو اور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پاکستان کے ممبر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پاکستان سے سرٹیفائڈ ڈائریکٹر کی سند بھی رکھتے ہیں۔ حمزہ چوہدری صاحب فنانشل انڈسٹری کا ۱۵ سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ چب سے پہلے وہ ٹورونٹو میں رائل بینک آف کینیڈا میں کام کر چکے ہیں۔ چب پاکستان سے وہ ۲۰۱۲ سے منسلک ہیں۔

زہرہ نقوی

زہرہ نقوی صاحبہ  ۲۰۱۷ تک چب انشورنس پاکستان لمیٹڈ کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر تھیں۔ ان کا انشورنس میں ۳۵ سالہ وسیع تجربہ ہے۔  چب سے قبل وہ گارڈین رائل ایکسچینج ا ور آدم جی انشورنس سے بھی منسلک رہیں۔ زہرہ نقوی صاحبہ نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے ایم بی اے کی تعلیم حاصل کی، اس کے علاوہ وہ چارٹرڈ انشورنس انسٹیٹیوٹ )یو  کے) سے چارٹرڈ انشو ر ر کی سند  یافتہ ا ور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پاکستان سے سرٹیفائڈ ڈائریکٹر کے طور پر سندیافتہ ہیں۔ علاوہ ازیں وہ امریکن بزنس کاؤنسل اور انشورنس اسوسی ایشن آف پاکستان کی ایگزیکٹیو کمیٹیز  ا ور اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کی منیجنگ کمیٹی  کی ممبر رہ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان انشورنس انسٹیٹیوٹ کی کاؤنسل کی سابقہ چیئرپرسن بھی رہ چکی ہیں ـ وہ ایبٹ لیبارٹریز (پاکستان) لمیٹڈ کے بورڈ  پرڈائریکٹر بھی رہ چکی ہیں ۔ چب کے علاوہ وہ اٹک پٹرولیم لمیٹڈ ،  آئی جی آئی لائف انشورنس لمیٹڈ اور  ایٹلس ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے بورڈ پر بھی ڈائریکٹر کے فرائض

انجام دے رہی ہیں ـ

سید عمر علی شاہ

سید عمر علی شاہ صاحب چب انشورنس پاکستان لمیٹڈ کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر ا ور چب عربیہ کو آپریٹیو انشورنس کمپنی، سعودی عرب کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔وہ ۱۹۷۹سے انشورنس کے شعبےسے منسلک ہیں اور ۱۹۸٦ سے چب گروپ کا حصہ ہیں ـ انہوں نے کالج آف انشورنس نیویارک سے انشورنس مینجمنٹ میں ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے علاوہ وہ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پاکستان سے سرٹیفائڈ ڈائریکٹر کی سند بھی رکھتے ہیں۔ چب انشورنس سے پہلے شاہ صاحب نیو جوبلی انشورنس کمپنی لمیٹڈ، ابوظہی نیشنل انشورنس کارپوریشن ا ور یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ـ

ڈینس چارلز

جناب ڈینس چارلز چب لمیٹڈ میں بطور ڈیویژنل فنانس آفیسر  خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ چب  (سابقہ ایس انشورنس) سے ۲۰۰٦ سے منسلک ہیں ا ور اس دوران مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ ڈینس چارلز اے سی سی اے کے فیلو اور ساؤتھ بنک یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں۔چب سے قبل وہ برطانوی اداروں سینز بری سپر مارکیٹس، کیبل اینڈ  وائرلیس ، یونائیٹڈ نیوز اینڈ میڈیا ا ور سکا ٹش کریج  میں فنانس کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ موجودہ عہدے میں وہ ترکی ، بحرین، مصر، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، پاکستان تیونس، روس، یوکرین اور جنوبی افریقہ  میں فنانشل آپریشنز کی نگرانی کی ذمہ داری رکھتے ہیں۔

سا ئمن ملز

جناب سا ئمن ملز نے انشورنس میں اپنے کیریئر کا آغاز   ۲۰۰۰  میں برطانیہ میں جنرل ری سے  بطور فیکلٹیٹو ری انشورنس انڈر رائٹر کیا ۔ انہوں نے ۲۰۰۳ میں اے آئی جی برطانیہ میں بطور مالیاتی اداروں کے انڈر رائٹر کے شمولیت اختیار کی۔ ۲۰۰۴ میں انہوں نے اے آئی جی اور نورٹن روز فلبرائٹ ایل ایل پی کے ساتھ وکیل کی حیثیت سے تربیت حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے ایڈلشا گوڈارڈ ایل ایل پی میں کارپوریٹ انشورنس وکیل کی حیثیت سے پریکٹس کی۔ بعد ازاں ۲۰۱۰ میں  قانونی مشیر کے طور پر چب میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے ۲۰۲۰ میں ڈپٹی جنرل کونسل ، یورپ ، یوریشیا اور افریقہ کی ذمہ داری سنبھالی۔ مسٹر ملز نے ریڈنگ یونیورسٹی سے تاریخ میں بی اے (آنرز) اور کالج آف لاء سے قانون اور قانونی پریکٹس میں ڈپلوما کیا کر رکھا ہے ـ

نکولائ دمتریو

جناب  نکولائ  دمتریو  ۲٦ سال سے زائد انڈر رائٹنگ اور انشورنس کمپنی مینجمنٹ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے ۱۹۹۵ سے ۲۰۰۸ تک اے آئی جی روس کے ساتھ کام کیا ،اس دوران وہ مختلف انڈر رائٹنگ اور انڈر رائٹنگ مینجمنٹ عہدوں پر فائز رہے اور ۲۰۰۴ اور ۲۰۰۸ کے درمیان اے آئی جی روس کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ انہوں  نے اکتوبر ۲۰۰۸ میں روس اور سی آئی ایس کے ملکی صدر کی حیثیت سےچب (سابقہ ایس) میں شمولیت اختیار کی۔  ۲۰۱۵ سے ۲۰۱۷ تک ان کے پاس ایس ترکی کی انتظامی ذمہ داری بھی تھی اور انہوں نے استنبول میں ایس ترکی کے قائم مقام کنٹری صدر کی حیثیت سے کام کیا ۔۲۰۲۱ میں انہیں کمرشل لائنز منیجر سنٹرل ریجن (سوئٹزرلینڈ ، مینا اور ترکی) کا اضافی کردار سونپا گیا۔ وہ چب روس ، چب لائف روس ، چب ترکی ، اور روسی ری کے بورڈز میں ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے ہیں۔ ان کے پاس ایم جی آئی ایم او یونیورسٹی ماسکو سے بین الاقوامی کاروبار میں ماسٹر ڈگری اور ایسٹ بے یونیورسٹی ، امریکہ سے ایم بی اے ہے۔