چب اپنے کسٹمرز کو اعلیٰ کوالٹی کی خدمات فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے ا ور اس ضمن میں اپنے کسٹمرز کی شکایات کو بطریق احسن حل کرنا ہماری سروس کا بنیادی جزو ہے۔
مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کر کے آپ ہمیں اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں تا کہ ہم ان کا حل پیش کر سکیں۔
شکایت درج کرنے کا طریقہ:
آپ مندرجہ ذیل ذرائع سے اپنی شکایات ہم تک پہنچا سکتے ہیں۔
دی ایگزیکٹیو سیکریٹری
چب انشورنس پاکستان لمیٹڈ
6th فلور ۔ این آئی سی بلڈنگ
عباسی شہید روڈ، آف شاہراہ فیصل ، کراچی 74400
اپنا بیمہ پالیسی نمبر تمام مراسلات میں درج کریں۔
ہماری ہر ممکن کوشش ہو گی کہ آپ کی شکایت فون ہی پر حل کر دی جائے۔ تا ہم اگر کسی و جہ سے یہ ممکن نہ ہو ا ور معاملے کی مزید چھان بین کی ضرورت ہو، تو ایسی صورت میں ہم آپ کی شکایت وصول ہونے کے 3 دن کے اندر تحریری جواب دیں گے۔ جس میں مندرجہ ذیل درج ہو گا:
آپ کی شکایت کو حل کرنا ہمارے کسی سینئر نمائندے کی ذمہ داری ہو گی۔
ہماری طرف سے آپ کی شکایت کا مفصل جواب ایک کاروباری ہفتے کے اندر بھیج دیا جائے گا۔ اگر کسی و جہ سے یہ ممکن نہ ہوا تو ہم تحریری طور پر مطلع کریں گے کہ آپ ہماری طرف سے جواب کی کب تک توقع رکھیں۔
دریں اثناء اگر آپ کو اس سلسلے میں کوئی سوال ہو تو آپ ہمارے مذکورہ بالا نمائندے سے رجوع کر سکتے ہیں۔
ہمارے جواب میں
- یا آپ کی شکایت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کا حل / ازالہ پیش کیا جائے گا
- یا آپ کی شکایت مسترد کر دی جائیں گی ا ور اس کی وجوہ سے آپ کو مطلع کر دیا جائے گا
اگر آپ کی شکایت کا ہماری طرف سے دیا گیا حتمی جواب غیر تسلی بخش ہو تو آپ اپنی شکایت کے سلسلے میں چیف ایگزیکٹیو چب انشورنس پاکستان لمیٹڈ کو درج ذیل ایڈریس پر، ہمارے جواب کی موصولی کے 30 دن کے اندر نظر ثانی کے لیے رجوع کر سکتے ہیں:
چیف ایگزیکٹیو
چب انشورنس پاکستان لمیٹڈ
6th فلور۔ این آئی سی بلڈنگ،
عباسی شہید روڈ، آف شاہراہ فیصل
کراچی 74400
اگر آپ چیف ایگزیکٹیو کے جواب سے مطمئن نہ ہوں تو آپ اپنی شکایت کے سلسلے میں وفاقی انشورنس محتسب کے سیکریٹریٹ یا سمال ڈسپیوٹس ریزولوشن کمیٹی (جن کی تفصیلات اس ویب سائٹ پر موجود ہیں) سے ہمارے جواب کی موصولی کے 30 دن کے اندر رجوع کر سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں اگر آپ کو اپنی بیمہ پالیسی کے متعلق ، بروکر، ایجنٹ ، سرویئر یا بینک کے خلاف کوئی شکایت ہو تو آپ مذکورہ بالا دفاتر میں رابطہ کر سکتے ہیں۔
وفاقی انشورنس محتسب سے رجوع کرنے کے لیے ضروری ہے کہ انہیں تحریری طور پر مندرجہ ذیل پتہ پر شکایت سے مطلع کیا جائے۔
سیکریٹریٹ
وفاقی انشورنس محتسب
2nd فلور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی
انیکسی بلڈنگ پلاٹ نمبر 5 /197
ڈاکٹر داؤد پوتہ روڈ، کراچی
فون 62-99207761-021
ویب سائٹwww.fio.gov.pk
ہم آپ کی شکایت کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آپ وفاقی انشورنس محتسب کو رجوع کرنے سے پہلے ہمیں موقع دیں گے کہ ہم آپ کی شکایت کا جائزہ لے کر ممکنہ حل پیش کر سکیں۔