بیمہ برائے مال برداری ایک معاہدہ ہے۔جس میں تجارتی سامان کی نقل وحمل کے دوران پیش آنے والے نقصانات کے ازالے اوراس کے اداکرنے کے طریقہ کارکووضع کیاجاتاہے۔
یہ ازالہ انسٹیٹیوٹ کارگوکلازز (Institute Cargo Clauses) اورروڈ ریل کارگوکلازز (Road/Rail Cargo Clauses) کی شقوں اوران کی اضافی (Auxiliary) شقوں کے تحت ادا کیا جاتا ہے۔ بیمہ برائے مال برداری میں تین اقسام کے تحفظ فراہم کیے جاتے ہیں جومندرجہ ذیل ہیں۔
1۔ تجارتی سامان کابیمہ
2۔ پانی کے جہاز کابیمہ یاپانی کی سطح پرچلنے والی کوئی بھی مشینی (Propelled)اورغیرمشینی (Un-propelled)چیزکا بیمہ
3۔ بیمہ کنندہ کی طرف سے لاپرواہی/ قانونی ذمہ داری کا بیمہ
دورانِ سفرسامان کومختلف اقسام کے ممکنہ نقصانات درپیش ہو سکتے ہیں ۔ جن میں سے کُچھ مندرجہ ذیل ہیں۔
ان تمام اوران جیسے دوسرے نقصانات کاازالہ مال برداری بیمہ کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔
ہرقسم کی گاڑیوں کوجامع شرائط پران کے نقصانات جیسے چوری، آگ، حادثات وغیرہ سے تحفظ دیتا ہے اورساتھ ساتھ تیسرے فرد کے نقصانات کوبھی تحفظ دیتا ہے۔
1۔ آگ
2۔ چوری
3۔ ڈکیتی
4۔ ہڑتال سے نقصانات
5۔ قدرتی آفات سے نقصانات
6۔ روڈ ٹریفک ایکٹ اورکامن لاء
7۔ تھرڈ پارٹی کی ذمہ داری (جسمانی چوٹ اوراملاک کا نقصان)
حادثے کے باعث گاڑی میں موجود زخمی ہونے والے افراد، ڈرائیور اور مسافروں کے تحفظ کے لیےاضافی پریمئیم پر پالیسی میں توسیع کی جا سکتی ہے۔
یہ بیمہ مختلف اثاثہ جات مثلاً کارخانے، دفاتر، گھر، دکان اوردیگراملاک کوآگ اورآسمانی بجلی سے ہونے والے نقصانات کی صورت میں ایک جامع تحفظ فراہم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ اس بیمہ کے تحت صارف اپنی ضروریات کے مطابق اضافی رقم (Premium) ادا کرکے مندرجہ ذیل خطرات سے بھی تحفظ حاصل کرسکتاہے:
1۔ بلوہ اورہڑتال سے ہونیوالے نقصانات (Riot and Strike Endorsement)
وہ نقصانات جوکسی شخص یا گروہ کے عمل سے ہوں جوامن عامہ میں خلل ڈالے(جوکہ ہڑتال سے منسلک ہویا نہ ہو) سوائے مخصوص حالات (Special Conditions) کے تحت ہونیوالے نقصانات (دہشت گردی وغیرہ) ۔
2۔ بد نیتی سے ہونیوالے نقصانات (Malicious Damage Endorsement)
وہ نقصانات جوبلواسطہ کسی شخص کی بدنیتی کی وجہ سے ہوں (چاہے اس شخص کا وہ عمل امن عامہ کے خلل کے دوران ہویا نہ ہو) سوائے مخصوص حالات ( Special Conditions) کے تحت ہونیوالے نقصانات(دہشت گردی وغیرہ )۔
3۔ موسمی تغیرات سے ہونیوالے نقصانات (Atmospheric Disturbance Endorsement)
اس میں بیمہ شدہ املاک کے وہ نقصانات شامل ہیں جوکہ بلواسطہ اولے پڑنے سے ،برف پڑنے سے ،آندھی ، طوفان،ہوا،بارش اورسیلاب وغیرہ سے ہوتے ہیں۔یہ بیمہ بارش اورسیلاب سے ہونیوالے ان نقصانات کا ازالہ کرتاہے جب بارش اورسیلاب کا پانی اپنے مقررہ راستوں سے ہٹ کرعمارتوں کے اندرداخل ہوجائے۔
4۔ دھماکہ سے ہونیوالے نقصانات (Standard Explosion Endorsement)
اس میں وہ نقصانات شامل ہیں جوآگ یابلواسطہ دھماکہ سے رونماہوئے ہوں سوائے بوائلرز(Boilers) ایکنومائزرز (Economisers) یا ایسے بند پائپ (Vessels) مشینی آلہ سے ہوں جس میں دباؤ (Pressure)موجود ہویا وہ نقصانات جواُن کے اجزاء کے دھماکے کی وجہ سے وقوع پذیرہوں۔
5۔ ہوائی جہاز سے ہونیوالے نقصانات (Aircraft Damage Endorsement)
وہ نقصانات جو براہِ راست ہوائی جہاز یا دیگرہوائی آلہ جات یا ان سے گرنے والی کسی چیز سے ہوتے ہیں۔
6۔ ٹکراؤ کی وجہ سے ہونیوالے نقصانات (Impact Damage)
املاک کے قرب وجوارمیں چلتی ہوئی گاڑیوں یا دیگرمحرک چیزوں مثلاً مویشی وغیرہ اوردیگر اشیاء کی وجہ سے اگر املاک کوبلواسطہ نقصانات ہوجائیں تووہ اس بیمہ کے تحت اداکئے جاتے ہیں۔ بشرطیکہ وہ گاڑیاں اوردیگر اشیاء بیمہ دارکی ملکیت اورقبضے میں نہ ہوں۔
7۔ ڈاکہ نقب زنی کے تحت ہونیوالے نقصانات (Burglary)
اس میں ان اشیاء کاتحفظ فراہم کیاجاتاہے جونقب زنی یا تشدد یا ڈاکہ ڈالنے کی واردات کے دوران چوری ہوجائیں ۔
8۔ زلزلے سے ہونیوالے نقصانات (Earthquake Endorsement)
اس میں زلزلے سے ہونیوالے نقصانات کاتحفظ فراہم کیاجاتاہے جوزلزلے یااس کے نتیجے میں آگ لگنے یاجھٹکے لگنے سے رونما ہوتے ہیں ۔
مندرجہ بالامعلومات بنیادی نوعیت کی ہیں۔بیمہ پالیسی کی مزید شرائط وضوابط اورمنہاجات (Exclusions) کے لئے IAP کی ویب سائٹ www.iap.net.pk پرموجود پالیسی کا مطالعہ کریں یا کمپنی کے نمائندے سے رابطہ کریں۔